غزہ پر اسرائیل کی بمباری
صیہونی فوجیوں نے غزہ پر بمباری کی ہے۔
فلسطین الیوم کی رپورٹ کے مطابق قدس کی غاصب اور جابر صیہونی فوجیوں نے غزہ کی پٹی کے علاقے الفخاری میں توپوں کے گولے داغے جس کے نتیجے میں 3 فلسطینی کسان زخمی ہوئے جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
دوسری جانب صیہونی حکومت نے دعوی کیا کہ حائل دیوار کے قریب ایک اسرائیلی کے زخمی ہونے کے بعد اسرائیل کے ٹینکوں نے حماس کے ٹھکانوں پر گولہ باری کی ۔ یہ ایسے میں ہے کہ اس سے قبل اسرائیل نے کہا تھا کہ ایک اسرائیلی ایک فلسطینی کی گولی سے زخمی ہوا۔
فلسطینی عوام نئی صیہونی کالونیوں کی تعمیر کے خلاف مظاہرہ کرتے ہیں۔ صیہونی حکومت عالمی برادری کے مطالبات پر توجہ دیئے بغیر امریکہ کی حمایت سے صیہونی کالونیوں کی تعمیر کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے تمام صیہونی کالونیاں بین الاقوامی قوانین کے مطابق غیرقانونی ہیں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے تیئس دسمبر دوہزار سولہ میں قرار داد تیئس چونتیس منظور کر کے صیہونی حکومت سے مطالبہ کیا تھا کہ مقبوضہ فلسطین میں تمام صیہونی کالونیوں کی تعمیر فورا روکی جائے۔ صیہونی حکومت صیہونی کالونیاں تعمیر کر کے فلسطینی علاقوں کا جغرافیائی ڈھانچہ تبدیل اور صیہونیت کا رنگ دینا چاہتی ہے تاکہ فلسطینی علاقوں میں اپنا قبضہ مضبوط بنا سکے ۔
صیہونی فوجیوں کے دشمنانہ اقدامات ایسے عالم میں جاری ہیں کہ اس سے قبل فلسطینی استقامتی گروہ، غرب اردن اور بیت المقدس میں صیہونیوں کے جارحانہ اقدامات کے بارے میں خبردار کر چکے تھے۔