Jan ۰۱, ۲۰۲۲ ۰۸:۱۱ Asia/Tehran
  • امریکی فوجیوں پر راکٹوں سے حملہ

عراقی ذرائع نے جنوبی عراق میں امریکہ کے دہشت گرد فوجی قافلے پر حملہ ہونے کی خبر دی ہے۔

صابرین نیوز کی رپورٹ کے مطابق دہشت گرد امریکی فوجیوں کا یہ قافلہ جنوبی عراق کے صوبے ذیقار کے علاقے "الصبه" سے گذر رہا تھا جو حملے کا نشانہ بنا۔ اس مرتبہ اس پر راکٹوں سے حملہ کیا گیا۔

اس حملے کی ذمہ داری عراق کے استقامتی محاذ اصحاب الکهف نے قبول کی اور حملے کی ویڈیو بھی جاری کی تاہم ابھی تک ممکنہ طور پر ہونے والے نقصانات کی کوئی رپورٹ نہیں ملی ہے۔ اس امریکی کاروان میں 7 گاڑیاں شامل تھیں جن میں سے 4 کو حملے کا نشانہ بنایا گیا۔

عراق میں دہشت گرد امریکی فوجی ٹھکانوں اور فوجی قافلوں پر مسلسل حملے ہو رہے ہیں اور یہ سلسلہ اب روز کا ایک معمول بن چکا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ عراق کے بیشتر عوام اور سیاسی تنظیمیں اپنے ملک سے امریکیوں کے انخلا کے خواہاں ہیں اور عراق کی پارلیمنٹ نے بھی پانچ جنوری دو ہزار بیس کو عراق سے امریکی فوجیوں کے انخلا کے بارے میں ایک بل کی منظوری دی ہے۔

ٹیگس