Jan ۰۲, ۲۰۲۲ ۲۳:۰۸ Asia/Tehran
  • صیہونی حکومت، قیدیوں کے تبادلے پر مجبور ہوگی: اسماعیل ہنیہ

فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ کا کہنا ہے کہ تحریک حماس کے پاس اسرائیل کے چار قیدی ہیں اور صیہونی حکومت کو قیدیوں کے تبادلے کا مسئلہ قبول کرنا ہوگا۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حماس کے پولیت بیورو کے چیف اسماعیل ہنیہ کا کہنا ہے کہ تحریک حماس، صیہونی حکومت کو قیدیوں کے تبادلے پر مجبور کر دے گی۔

اسماعیل ہنیہ نے الجزیرہ چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حماس کے پاس، اسرائیل کے چار قیدی اور اسیر ہیں اور اگر صیہونی حکومت اس مسئلے کو نمٹانا نہیں چاہتی تو حماس اپنے فوجیوں کے ذریعے دباؤ بڑھائے گي۔

واضح رہے کہ گزشتہ مہینے اسماعیل ہنیہ نے تاکید کی تھی کہ عزالدین القسام بریگیڈ کے پاس صیہونی حکومت کے چار قیدی ہیں اور جب تک فلسطینی قیدی آزاد نہیں ہوتے تب تک یہ قیدی سورج کا منہ نہيں دیکھ پائیں گے۔

تحریک حماس نے اس سے پہلے فلسطینی قیدیوں سے تبادلے کے لئے صیہونی حکومت کی تاخیرکے بعد ان چار صیہونی قیدیوں کی تصاویر شائع کی تھی اور خبردار کیا تھا کہ اگر فلسطینی اسیر آزاد نہيں ہوئے تھے تو یہ صیہونی قیدی آزادی کا منہ بھی نہيں دیکھ سکیں گے۔

حماس کے پولیت بیورو کے چیف اسماعیل ہنیہ کا کہنا تھا کہ قیدیوں کا مسئلہ حماس کی ترجیحات میں شامل ہے اور تحریک حماس اس معاملے کو آگے بڑھانے کی کوشش کر رہی ہے۔

 

ٹیگس