Jan ۰۶, ۲۰۲۲ ۱۱:۴۷ Asia/Tehran

یمنی فوسز نے چند روز قبل جنگی سازو سامان سے لدے ایک بحری جہاز کو روک کر اپنی تحویل میں لے لیا تھا۔ جارح ملک کے بحری جہاز کی ایک ویڈیو یمنی فوسز نے جاری کر دی ہے۔

 سعودی اتحاد کے ترجمان جنرل ترکی المالکی نے حسب دستور غلط بیانی کرتے ہوئے یہ دعوا کیا تھا کہ اس پر طبی ساز و سامان لدا ہوا تھا جو سقطریٰ جزیرے سے "جازان" میں ایک اسپتال کے لئے بھیجا گیا تھا۔

مگر ان کے یمنی ہم منصب جنرل یحیی سریع نے اس دعوے کی تردید کی اور الحدیدہ بندرگاہ پر اس بحری جہاز کی تصویریں اور ویڈیو جاری کی ہیں جن میں بحری جہاز پر موجود ٹینک، بکتر بند گاڑیاں اور ہتھیار دیکھے جا سکتے ہيں۔ 

ٹیگس