Jan ۱۳, ۲۰۲۲ ۱۸:۵۸ Asia/Tehran
  • فائل فوٹو
    فائل فوٹو

جارح سعودی اتحاد نے یمن کے خلاف جارحانہ فوجی کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے صوبہ صنعا میں ایک اسپتال پر بمباری کی ہے جبکہ سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے یمن کے دیگر علاقوں پر بھی اپنی وحشیانہ بمباری کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔

المسیرہ ٹی وی نے جمعرات کی صبح رپورٹ دی ہے کہ یمن کے دارالحکومت صنعا کے جنوب میں اسپتال اڑتالیس اور اس  کے اطراف میں واقع علاقے پر سعودی جنگی طیاروں کے حملے کے باعث مریضوں میں سخت خوف و ہراس پھیل گیا۔

اس حملے سے اسپتال اڑتالیس کو کافی نقصان پہنچا ہے اور اسپتال کے چاراہلکار زخمی بھی ہوگئے۔

اسی طرح صوبہ الحدیدہ کے الجراحی ضلع کے بیت شعیب دیہات پر بھی سعودی جنگی طیاروں کے پےدرپے حملے میں دوعام یمنی شہری زحمی ہوگئے۔ اس سے قبل بھی جارح سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے صوبہ مآرب کے الوادی اورالجوبہ علاقوں پر سترہ بار بمباری کی۔

 سعودی جنگی طیاروں نے صوبہ مآرب کے حریب علاقے پر بھی دس فضائی حملے انجام دیئے۔ صوبہ البیضاء کے الشوادیہ علاقے کو بھی سعودی جنگی طیاروں نے چھے بار حملوں کا نشانہ بنایا۔ صوبہ البیضاء کے ہی علاقے مسورہ کو بھی فضائی حملے کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

حالیہ دنوں میں یمن کے مختلف علاقوں منجملہ صنعا پر جارح سعودی اتحاد کے حملے بڑھ گئے ہیں اور ان حملوں میں اب تک دسیوں افراد شہید ہوچکے ہیں۔

یمنی فوج نے بھی جارح سعودی اتحاد کے وحشیانہ حملوں کے جواب میں دشمن کے ٹھکانوں پر میزائلوں سے  حملہ کیا ہے۔ یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحیی سریع نے بتایا کہ جارح سعودی اتحاد کے اڈوں پر یمنی  فوج اور عوامی رضاکار فورس نے جوابی میزائل حملے کئے ہیں۔

یمنی فوج کے ترجمان یحیی سریع نے اعلان کیا کہ فوج اور عوامی  رضاکار فورس نے مقامی ساخت کے دو بلیسٹک میزائلوں سے جارح سعودی اتحاد کے اڈوں کو نشانہ بنایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یمنی فوج کے میزائل ٹھیک نشانے پر لگے ہیں جس کے نتیجے میں جارح سعودی اتحاد کے دسیوں فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔ یمنی فوج کے ترجمان  نے یمن کے صوبہ مآرب میں حریب اور صوبہ شبوہ میں عین کے علاقوں پر زرخرید سعودی جنگجؤوں کے حملوں کو پسپا کردیئے جانے کی خبردی ہے۔

یمن کی مسلح افواج کے ترجمان کے اعلان کے مطابق ان حملوں میں متحدہ عرب امارات سے وابستہ زرخرید جنگجؤوں اور داعش دہشتگردوں کو بھاری نقصان پہنچا ہے یہاں تک دسیوں دہشتگرد عناصر ہلاک و زخمی ہوگئے ہیں۔

سعودی عرب کی جانب سے یمن کے مکمل محاصرے کے باوجود اس ملک کی  فوج اور عوامی رضاکار فورس کی دفاعی طاقت میں روز افزوں اضافہ دیکھا گیا ہے۔

مزید دیھکیئے: امارات کے ایجنٹوں اور داعش کے خلاف یمنی فوج کی بڑی کاروائی، 500 سے زائد ہلاک، 800 سے زائد زخمی

ٹیگس