Jan ۱۷, ۲۰۲۲ ۱۷:۳۸ Asia/Tehran
  • ابوظہبی کے اندر یمنی فوج کا غیر معمولی جوابی حملہ، شہر دھماکوں سے لرز اٹھا

یمن کی مسلح افواج نے متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظہبی کے اندر ایک بڑی کارروا‍ئی انجام دی ہے۔

ابوظہبی میں یمنی فوج کے حملے میں بیس ڈرون طیاروں نے حصہ لیا جبکہ دس بیلیسٹک میزائل بھی ابوظہبی کے اسٹریٹیجک حصے میں برسائے گئے۔

غیرملکی میڈیا ذرائع نے خبردی ہے کہ یمن کی مسلح افواج کے جوابی حملے میں تین افراد ہلاک اور چھے دیگر زخمی ہوئے ہیں۔

یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحیی سریع نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظہبی کے اندر ایک بڑی کارروائی انجام دی گئی ہے جس میں خاصانقصان پہنچایا گیا ہے انہوں نے کہا کہ اس فوجی کارروائی کی تفصیلات کا جلد ہی اعلان کردیا جائے گا۔

دوسری جانب اماراتی ذرائع نے کہا ہے کہ ابوظہبی کے علاقے المصفح میں تین آئیل ٹینکروں میں دھماکہ ہوا جس کے بعد ان میں آگ لگ گئی ہے - ان میں سے ایک دھماکہ ابوظہبی کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے احاطے میں ہوا ہے - یمنی فوج کی اس کارروائی کے بعد یمن کی اعلی سیاسی کونسل کے رکن محمد البخیتی نے کہا ہے کہ اگر متحدہ عرب امارات نے یمن پر اپنی جارحیت بند نہ کی تو اور زیادہ سخت اور دردناک حملے کئے جائیں گے۔

ٹیگس