Jan ۲۰, ۲۰۲۲ ۲۲:۴۱ Asia/Tehran
  • یمن کا بڑا بیان، امریکا، سعودی عرب اور یواے ای کو پیغام مل گیا

یمن کی عوامی تحریک انصار اللہ کے ایک سینئر عہدیدار کا کہنا ہے کہ ملک میں امریکی منصوبے کا کوئی مستقبل نہیں ہے۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصار اللہ کے سیاسی دفتر کے سربراہ علی القحوم کا کہنا ہے کہ ملک میں امریکی منصوبے کا کوئی مستقبل نہیں ہے اور یہ، یمن کی فوج اور رضاکار فورس کے آپریشنز کا پیغام ہے۔

انہوں نے تاکید کی کہ ملک کی مسلح افواج ، ملک کے دفاع کے لئے تمام امکانات اور توانائی کا استعمال کرے گی۔

انہوں نے المسیرہ چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یمن کی مسلح افواج کے آپریشنز پر سیاسی لحاظ سے مثبت رد عمل آئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ آج دشمنوں نے داعش اور القاعدہ کے دہشت گرد گروہ پر جوا کھیلنا شروع کر دیا ہے اور یہ گروہ بھی ملک کی سرزمین پر دشمنوں کے آخری پتے ہیں جن کو جلد ہی نکال دیا جائے گا۔

یمن کے اس سینئر عہدیدار کا کہنا ہے کہ یمن یمں امریکا کے منصوبے کا کوئی مستقبل نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یمنی قوم نے جنگ کے میدان میں عجیب و غریب کامیابیاں حاصل کی ہیں اور متحدہ عرب امارات، سعودی عرب اور امریکا کو یہ واضح پیغام دے دیا گیا ہے کہ تکفیری گروہوں پر جوا کھیلنا بہت بڑی غلطی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جنگ کے آغاز سے ہی دشمن کی کشیدگی بڑھانے کی شروعات ہوگئی تھی لیکن آج یمن کے عہدیدار ملک اور ملک کے عوام کی حفاظت کے لئے اسٹراٹیجک آپرشنز انجام دے رہے ہیں۔

 

ٹیگس