یمنیوں کے حملے نے یو اے ای کی ساکھ مٹی میں ملا دی : ڈیلی میل
برطانوی اخبار ڈیلی میل نے لکھا ہے کہ الحوثیوں کے حملے نے متحدہ عرب امارات کی ساکھ کو کاری ضرب لگا دی ہے۔
فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق برطانوی اخبار ڈیلی میل نے اپنی رپورٹ میں پیر کے روز یمنی فوج اور رضاکار فورس کے ابو ظہبی پر میزائل اور ڈرون حملے کو متحدہ عرب امارات کی سیکورٹی اور اس کی ساکھ پر کاری ضرب قرار دیا ہے۔
متحدہ عرب امارات پر یمن کے ڈرون اور میزائل حملوں پر متعدد اخبار اور ٹی وی چینلز نے اپنے اپنے جائزے پیش کئے ہیں۔ اسی حوالے سے برطانوی اخبار ڈیلی میل نے اپنی رپورٹ میں لکھا کہ یمنیوں نے متحدہ عرب امارات کی سیکورٹی کی ساکھ کو بہت زیادہ نقصان پہنچا دیا۔
برطانوی اخبار لکھتا ہے کہ متحدہ عرب امارات پر یمن کے حملوں کے حوالے سے پیش کئے گئے جائزوں سے پتہ چلتا ہے کہ متحدہ عرب امارات کی شبیہ محفوظ ویلیج کے طور پر دنیا میں مشہور تھی لیکن اس حملے نے اس کو توڑ دیا اور جنگ یمن کے بارے میں نیا خطرناک مرحلہ در پیش ہے۔
متحدہ عرب امارات سات سالہ جنگ یمن کے دوران خود کو اس طرح کے حملوں سے محفوظ رکھنے میں کامیاب رہا تھا لیکن پیر کے روز کے بنیادی ڈھانچوں پر ڈرون اور میزائل حملوں نے الحوثی گروہ کے سنجیدہ خطرے کو ظاہر کر دیا ہے۔
اس طرح کے حملے کئی بار سعودی عرب پر ہو چکے ہيں، سعودی عرب ہی الحوثی گروہ کے خلاف فوجی اتحاد کی سربراہی کر رہا ہے اور یہ اتحاد 2015 سے یمن پر مسلسل حملے کر رہا ہے لیکن پیر کے روز کے حملے نے اس ثروتمند ملک کو بہت زیادہ نقصان پہنچایا، یہ ملک تیل، تجارت اور حمل و نقل کی دولت سے مالا مال ہے اور خود کو محفوظ قلعہ تصور کرتا تھا۔