یمنی شہریوں کے قتل عام پر بحرین کی جمعیت الوفاق کا ردعمل
Jan ۲۲, ۲۰۲۲ ۱۷:۵۴ Asia/Tehran
یمن پر سعودی اتحاد کی وحشیانہ جارحیت اور عام شہریوں کے قتل عام پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے جمعیت الوفاق نے یمن کے خلاف جنگ بند کئے جانے کا مطالبہ کیا ہے
بحرین میں حزب اختلاف کے سب سے بڑے گروہ جمعیت الوفاق نے یمن کے خلاف سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے جاری حملوں اور صعدہ جیل پر بمباری پر سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے جس میں 80 سے زائد افراد مارے گئے ہیں۔
جمعیت الوفاق نے سعودی اتحاد کی جارحیت میں یمن کے شہریوں کے جانی ضیاع پر یمنی قوم کو تعزیت پیش کی اور یمن کی انسانی صورت حال کو خطرناک قرار دیا۔
بحرین کی جمعیت الوفاق کے بیان میں کہا گیا ہے کہ بنیادی تنصیبات، رہائشی مکانات اور عام شہریوں کو نشانہ بنانا نہ صرف غیر قانونی اور بین الاقوامی ضابطوں کی خلاف ورزی ہے بلکہ اس سے بحران اور زیادہ پیچیدہ ہو جائے گا۔