مآرب میں میزائلی حملہ، متعدد سعودی ایجنٹ ہلاک و زخمی
صوبہ مآرب میں سعودی ایجنٹوں کے ٹھکانے پر میزائلی حملے میں متعدد آلہ کار ہلاک ہوئے۔
فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورسز نے سعودی اتحاد کی جارحیت کا جواب دیتے ہوئے صوبہ مآرب میں سعودی ایجنٹوں کے ٹھکانے پر بیلسٹیک میزائل فائر کیا۔ یمنی افوج کے ترجمان "یحیی السریع" نے کہا ہے کہ یہ میزائلی حملہ صوبہ مآرب کے عسکری علاقے میں سعودی ایجنٹوں کے ایک اجتماع پر کیا گیا۔ اس حملے میں متعدد سعودی ایجنٹ ہلاک اور زخمی ہوئے۔ اس سے چند گھنٹے قبل یمنی ذرائع نے کہا تھا کہ صوبہ شبوہ میں کم سے کم 35 اماراتی ایجنٹ اور آلہ کار ہلاک ہوئے۔
سعودی عرب امریکہ، متحدہ عرب امارات اور کئی دیگر ممالک کی حمایت سے مارچ دوہزار پندرہ سے یمن پر فوجی جارحیت کے ساتھ ہی اس ملک کا زمینی، سمندری اور فضائی محاصرہ کئے ہوئے ہے۔ یمن میں سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کے حملوں اور جارحیت میں اب تک لاکھوں یمنی شہید اور زخمی ہوچکے ہیں جبکہ چالیس لاکھ بے گھر اور دربدر ہو چکے ہیں۔