Jan ۲۸, ۲۰۲۲ ۰۸:۵۲ Asia/Tehran
  • ویانا مذاکرات کے بارے میں امیر قطر بایڈن سے گفتگو کریں گے

قطر کے ایک اعلی عہدیدار نے کہا ہے کہ قطر کے امیر اپنے دورہ امریکہ میں امریکی صدر سے پابندیاں ختم کرنے کے حوالے سے ویانا میں جاری مذاکرات کے بارے میں گفتگو کریں گے۔

قطر کے ایک اعلی عہدیدار نے فرانس پریس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ قطر کے امیر تمیم بن حمد آل ثانی اپنے دورہ امریکہ میں امریکی صدر سے پابندیاں ختم کرنے کے حوالے سے ویانا میں جاری مذاکرات کے بارے میں گفتگو کریں گے۔

قطر کے امیر 31 جنوری کو خلیج فارس تعاون کونسل کے رکن ممالک کے پہلے اعلی عہدیدار کے عنوان سے واشنگٹن کا دورہ کریں گے۔

تمیم بن حمد آل ثانی اپنے دورہ امریکہ میں دوحه اور واشنگٹن کے باہمی روابط کے فروغ اور دو جانبہ مسائل کے بارے میں امریکی صدر جو بائیڈن سے گفتگو کریں گے۔

واضح رہے کہ آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں اسلامی جمہوریہ ایران کے اعلی مذاکرات کار علی باقری کنی نے گروپ 1+4 اور یورپی یونین کے نمائندوں کے ساتھ  مشترکہ اجلاس میں شرکت اور جوہری معاہدے اور پابندیوں کے خاتمے سے متعلق تبادلہ خیال کیا۔

اس سے قبل علی باقری کنی نے یورپی یونین کے رابطہ کار انریکا مورا سے بھی ملاقات اور گفتگو کی ۔

ویانا میں ایران اور گروپ 1+4 کے ماہرین کے اجلاس کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران مشترکہ ایٹمی معاہدے کے سلسلے میں اپنے اصولی اور منطقی مؤقف پر قائم ہے اور امریکہ کی ظالمانہ پابندیوں کے خاتمہ کا خواہاں ہے۔

ٹیگس