یمن، سعودی اتحاد نے ایندھن سے لدے ایک بحری جہاز کو روک لیا
Jan ۲۹, ۲۰۲۲ ۰۸:۳۳ Asia/Tehran
سعودی جارح اتحاد نے یمن کے لئے ایندھن پر مشتمل ایک اور بحری جہازکو روک لیا ہے۔
ینگ جرنلسٹ کلب کی رپورٹ کے مطابق یمن کی پٹرولیم کمپنی کے ترجمان عصام یحیی کا کہنا ہے کہ جارح سعودی اتحاد نے بحری جہاز "Eships Barracuda" کو جس میں 4 ہزار ٹن سے زائد ایندھن ہے روک دیا ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق اس بحری جہاز کو اقوام متحدہ کی جانب سے اجازت ملی تھی۔
جارح سعودی اتحاد نے اس سے قبل بھی کئی بحری جہازوں کو جن میں غذائی اشیاء اور ایندھن تھے روک دیا تھا۔
واضح رہے کہ سعودی اتحاد کی جاری جارحیپت کی وجہ سے اس ملک کو ایندھن کی اشد ضرورت ہے اور اسی وجہ سے اس ملک کے زیادہ تر اسپتال یا تو بند پڑے ہیں یا پھر سعودی حملے میں تباہ ہوگئے ہیں۔