Feb ۰۵, ۲۰۲۲ ۰۸:۰۴ Asia/Tehran
  • صنعاء ایر پورٹ پر جارح سعودی اتحاد کی بمباری، 4 شہید 3 زخمی

جارح سعودی اتحاد کے بمبار جہازوں نے صنعاء ہوائی اڈے پر 4 بار بمباری کی۔

النشرہ کی رپورٹ کے مطابق مآرب کی جانب یمنی فوج اورعوامی رضا کارفورسز کی پیشقدمی کے بعد گزشتہ ہفتوں کے دوران جارح سعودی اتحاد نے یمن کے دارالحکومت صنعا کو اپنے حملوں کا نشانہ بنایا اور کل 4 مرتبہ صنعاء ایرپورٹ پر بمباری کی۔

اس سے قبل  جارح سعودی اتحاد نے یمن کے صوبے صعدہ کے «الرقو» اور« قطابر» علاقوں پر  بمباری کی جس کے نتیجے میں 4 یمنی شہری شہید اور3 زخمی ہوئے۔

سعودی عرب یمن پر 26 مارچ سنہ 2015 سے حملے کر رہا ہے۔ اس دوران دسیوں ہزار یمنی شہید و زخمی ہوئے اور دسیوں لاکھ بے گھر ہوئے ہیں۔ سعودی اتحاد نے یمن کی زمینی، ہوائی اور سمندری ناکہ بندی کر رکھی ہے جس کی وجہہ سے یمن کو اشیاء خوردونوش اور دواؤں کی شدید قلت کا سامنا ہے۔

سعودی اتحاد کی بمباری میں یمن کا 85 فی صد بنیادی ڈھانچہ تباہ ہو چکا ہے جس کی وجہہ سے یمن کو بہت سے مشکلات کا سامنا ہے۔

ٹیگس