Feb ۱۹, ۲۰۲۲ ۱۰:۰۸ Asia/Tehran
  • یمن کی جاری ناکہ بندی، سب سے اہم اسپتال ہولناک انسانی المیے کے دہانے پر

یمن کی جاری ناکہ بندی کی وجہہ سے سب سے اہم اسپتال ہولناک انسانی المیے کے دہانے پر پہونچ گیا ہے۔

جارح سعودی اتحاد کے یمن پر جارحیت اور اس ملک کی جاری ناکہ بندی کی وجہہ سے یمن میں شعبۂ صحت کی ہر روز بد سے بدتر حالت ہوتی جا رہی ہے اور اگر فورا کوئی حل نہیں نکلا تو علاج کے مراکز بالخصوص صنعاء کا سب سے اہم ’السبعین‘ اسپتال بند ہو جائے گا جس سے بہت ہی ہولناک انسانی المیہ رونما ہو سکتا ہے۔

صنعاء کا ’السبعین‘ اسپتال یمن کے بہت ہی اہم اسپتالوں میں ہے جہاں عورتوں اور بچوں کو علاج کی خدمات دی جاتی ہیں۔ یہ اسپیشلٹی اسپتال بند ہونے کے دہانے پر پہونچ گیا ہے اور کبھی بھی بند ہو سکتا ہے جس سے اس اسپتال کا روزانہ رخ کرنے والے سینکڑوں مریض خدمات سے محروم ہو جائیں گے۔

اس اسپتال میں یمن کے مختلف صوبوں سے مریض پہونچتے ہیں۔ اگر یہ اسپتال بند ہو گیا تو سیکڑوں بچوں اور حاملہ عورتوں کو جان کی قیمت چکانی پڑ سکتی ہے۔

یمن کی وزارت صحت کے ترجمان انیس الاصبحی نے تسنیم نیوز کو بتایا کہ امریکہ اور اسکے اتحادیوں کی سرکردگی میں یمن کے خلاف جو کچھ سعودی اور اماراتی کر رہے ہیں وہ سمندری ڈکیتی سے کم نہیں ہے، وہ ضروری اشیا لانے والے بحری جہازوں اور ٹینکروں کو ایسی حالت میں روک رہے ہیں کہ ان جہازوں کو اقوام متحدہ کی طرف سے پرمٹ ملا ہوا ہے اور ان پر طے شدہ پروگرام کے مطابق اشیائے صرف لدی ہوئی ہیں، لیکن اس کے باوجود سعودی عرب اور عرب امارات کی سمندری ڈکیتی جاری ہے۔

انہوں نے بتایا کہ سعودی و اماراتی اقدامات کے باعث ملکی سطح پر جاری انسانی المیہ بھیانک شکل اختیار کرتا جا رہا ہے اور صحت کا شعبہ بری طرح سے متاثر ہوا ہے اور سبھی نجی اور سرکاری اسپتال المیہ کے دہانے پر پہونچ گئے ہیں۔

ٹیگس