یمنیوں نے اسرائیل کا مذاق اڑایا، جو خود کی حفاظت نہ کر سکے وہ...
یمن کی عوامی تحریک انصار اللہ کا کہنا ہے کہ کچھ ممالک اس سے سیکورٹی کی بھیک مانگ رہے ہیں جو خود اپنی سیکورٹی میں ناکام ہے۔
فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یمن کی عوامی تحریک انصار اللہ کے ترجمان محمد عبد السلام نے صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات استوار کرنے کی کوشش کرنے والے ممالک کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جو حکومت خود کی سیکورٹی میں بری طرح ناکام ہے، وہ دوسروں کی کیا حفاظت کرے گی۔
تحریک انصار اللہ کے ترجمان اور صنعا حکومت کے سینئر مذاکرات کار محمد عبد السلام نے صیہونی ٹولے اسرائیل کے ساتھ سازباز کرنے والوں کا مذاق اڑایا جو سیکورٹی حاصل کرنے کی غرض سے اسرائیل کی گود میں بیٹھ گئے ہیں۔
المسیرہ چینل کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ کے ڈرون طیارے کے سامنے اسرائیل کے آئیرن ڈوم سسٹم کی ناکامی کی خبریں منظر عام پر آنے کے بعد تحریک انصار اللہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ جنہوں نے اسرائیل کی دفاعی طاقت پر اعتماد کر رکھا ہے انہیں اپنے اندازوں پر نظر ثانی کرنی چاہئے۔
انہوں نے کہا کہ وہ فریق جو اپنی حفاظت نہيں کر سکتا وہ دوسروں کی حفاظت کیا خاک کرے گا۔