یمن، سعودی سرحد سے لگے علاقے میں فوج کا بڑا آپریشن، متعدد علاقے آزاد
یمن کی مسلح افواج نے متعدد علاقوں کی آزادی کے آپریشن کی تفصیلات جاری کی ہے۔
فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یمنی فوج اور رضاکار فورس کے جوانوں نے سرحدی شہر حرض یمں سعودی اتحاد کے آلہ کاروں کی پیشرفت کو روکتے ہوئے الکسّاره کے پہاڑی سلسلے کو آزاد کرنے میں کامیاب حاصل کر لی ہے۔
المیادین چینل نے بریکنگ نیوز میں بتایا ہے کہ یمنی فوج اور رضاکار فورس نے ملک کے شمال مغربی علاقے کے حرض شہر میں واقع الکسّاره کے پہاڑی سلسلے کو آزاد کرا لیا ہے۔
حرض شہر، یمن کے شہروں میں سے ایک اہم شہر ہے جو سعودی عرب کے مختلف علاقو سے جوڑتا ہے۔
یمن کے المیسرہ چینل نے بھی ویڈیو جاری کرکے بتایا ہے کہ الکسّاره پہاڑی سلسلہ سعودی اتحاد کے چنگل سے آزاد ہو ہو گیا اور اب اس پر یمنی فورس اور رضاکار فورس کا قبضہ ہے۔
اس پہاڑی سلسلے پر اس سے پہلے تک سعودی اتحاد کے ایجنٹوں اور آلہ کاروں کا قبضہ تھا لیکن یمنی فوس نے اسپیشل آپریشن کرکے اس اہم و اسٹراٹیجک علاقے کو آزاد کرا لیا۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سعودی عرب کی سرحد سے ملنے والے حجہ صوب کے حرض شہر میں یمنی فورس اور رضاکار فورس کے اس آپریشن کے دوران سعودی ایجنٹوں اور آلہ کاروں کو بہت زيادہ جانی اور مالی نقصان ہوا ہے۔
یمن کی مسلح افواج نے ایک بیان جاری کرکے بتایا کہ اس آپریشن کے دوران 580 سے زائد سعودی ایجنٹ اور آلہ کار ہلاک اور زحمیی ہوئے۔ بتایا جاتا ہے کہ 200 افراد ہلاک ہوئےجن میں بڑی تعداد میں سعودی فوجی اور سوڈان کے آلہ کار اور ایجنٹ بھی شامل ہیں۔