Feb ۲۱, ۲۰۲۲ ۰۹:۱۶ Asia/Tehran
  • یمنی فورسز کو ملی بڑی کامیابی 580 سعودی اور سوڈانی آلہ کار ہلاک و زخمی

یمن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ سرحدی علاقے میں سعودی اور سوڈانی ایجنٹوں کے ٹھکانے پر یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورسز کے حملے میں سعودی عرب اور سوڈان کے 580 آلہ کار ہلاک و زخمی ہوئے ہیں۔

المسیرہ  ٹیلی ویژن چینل نے یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورسز کے ساتھ جارح اتحاد کے آلہ کاروں کی ہونے والی جھڑپوں کی تصاویر دکھاتے ہوئے جارح اتحاد کی جانب سےیمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورسز کو بھاری نقصان پہنچانے کے دعووں کی قلعی کھولتے ہوئے کہا کہ صوبہ حجہ کے سرحدی شہر «حرض» میں یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورسز نے جارح سعودی اتحاد کے آلہ کاروں کو زبردست نقصان پہنچایا ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق ہونے والی جھڑپوں میں اب تک سعودی عرب اور سوڈان کے 200 فوجی ہلاک اور 380 زخمی  ہوئے ہیں۔ جبکہ 40 بکتر بند گاڑیاں، 60 سے زائد کاتیو شا میزائل، 7 توپ اور بھاری ہتپھیار تباہ  جبکہ چین کا بنایا ہوا جاسوسی ڈرون «CH۴» سرنگوں ہوا۔

سعودی عرب امریکہ، متحدہ عرب امارات اور کئی دیگر ممالک کی حمایت سے مارچ دوہزار پندرہ سے یمن پر فوجی جارحیت کے ساتھ ہی اس ملک کا زمینی، سمندری اور فضائی محاصرہ کئے ہوئے ہے۔ یمن میں سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کے حملوں اور جارحیت میں اب تک لاکھوں یمنی شہید اور زخمی ہوچکے ہیں جبکہ چالیس لاکھ بے گھر اور دربدر ہو چکے ہیں۔

ٹیگس