Feb ۲۲, ۲۰۲۲ ۱۰:۳۱ Asia/Tehran
  • سعودی عرب کے ملک عبدالله ایر پورٹ پر ڈرون حملہ، 4 زخمی

یمن کی فوج اور رضا کار فورسز نے پیر کی رات جارح سعودی اتحاد کی مسلسل جارحیتوں کے جواب میں جنوبی سعودی عرب کے جیزان ہوائی اڈے پرایک بار پھر ڈرون حملہ کیا ہے۔

مھر خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورسز نے سعودی اتحاد کی وحشیانہ جارحیت کے جواب میں جنوبی سعودی عرب کے علاقے جیزان کے ملک عبدالله ایر پورٹ پر ڈرون حملہ کیا جس کے نتیجے میں 4 افراد زخمی ہوئے۔ تاہم سعودی عرب کے ٹیلی ویژن چینل نے دعوی کیا کہ اس ڈرون کو مار گرایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب نے امریکہ اور اسرائیل کی حمایت سے اور اتحادی ملکوں کے ساتھ مل کر مارچ دوہزار پندرہ سے یمن پر وحشیانہ حملے کررہا ہے اور اس ملک کا بری بحری اور فضائی محاصرہ بھی کئے ہوئے ہے- یمن میں سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کی بمباری میں اب تک سولہ ہزار سے زیادہ یمنی شہید اور زخمی ہوچکے ہیں جبکہ دسیوں ہزار افراد بے گھر اور دربدر ہوچکے ہیں-

سعودی عرب کی فوجی جارحیت کے نتیجے میں غریب عرب ملک یمن کو غذاؤں اور دواؤں کی شدید قلت لاحق ہوگئی ہے- یمنی عوام کی استقامت کے باعث سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کو اب تک اپنے مذموم اہداف میں کامیابی حاصل نہیں ہوسکی ہے-

سعودی عرب کی جانب سےمارچ دوہزار پندرہ سے یمن کو وحشیانہ حملوں کا نشانہ بنانے کا ایک مقصد اپنے ایجنٹ منصور ہادی کو دوبارہ برسراقتدار لانا اور اس ملک کے ذخائر پر قبضہ کرنا ہے۔

ٹیگس