Feb ۲۳, ۲۰۲۲ ۲۰:۲۱ Asia/Tehran
  • قطر روسی گیس کی یورپ منتقلی کا متبادل نہیں بن سکتا

قطر کے وزیر توانائی نے کہا ہے کہ روس اور یوکرین کے درمیان جنک کی بنا پر روسی گیس کی یورپ منتقلی بند ہونے کی صورت میں قطر یا کسی اور ملک میں اس خلا کو پر کرنے کی توانائی نہیں پائی جاتی۔

رپورٹ کے مطابق قطر کے وزیر توانائی کے سعد الکعبی نے دوحہ کانفرنس میں کہا ہے کہ روس تیس سے چالیس فیصد تک یورپ کو گیس فراہم کرتا ہے بنابریں روس اور یوکرین کے درمیان (ممکنہ) جنگ کی بنا پر روسی گیس کی یورپ منتقلی بند ہونے کی صورت میں اس مسئلے کی تلافی کرنا ناممکن ہے۔

انھوں نے کہا کہ قدرتی گیس کے زیادہ تر سمجھوتے طویل مدت رہے ہیں جن کا ہدف بھی مکمل واضح رہا ہے اس لئے گیس کی اتنی بڑی مقدار کی فوری طور پر فراہمی ناممکن ہے۔

واضح رہے کہ قطر دنیا میں قدرتی گیس پیدا کرنے والا ایک بڑا ملک ہے

ٹیگس