Feb ۲۴, ۲۰۲۲ ۰۸:۴۳ Asia/Tehran
  • دمشق پر اسرائیل کا میزائلی حملہ ناکام

شام پرتازہ ترین جارحیت میں غاصب صیہونی فوج نے دمشق کے مضافاتی علاقے پر میزائل فائر کئے جسے شامی فوج کے ایئر ڈیفنس سسٹم نے ناکام بنا دیا۔

سانا نیوز کی رپورٹ کے مطابق، صیہونی فوج نے کل دمشق پر زمین سے زمین پر مار کرنے والے میزائیل داغے جسے شامی فوج نے ناکام بنا دیا تاہم ان حملوں میں شام کے 3 فوجی جاں بحق ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق، صیہونی فوج نے شام کے مقبوضہ جولان کے علاقے سے، جس پر صیہونی حکومت نے 1967 سے قبضہ کر رکھا ہے، یہ میزائیل فائر کئے۔ شامی فوج نے زیادہ تر میزائل کو ہوا میں ہی تباہ کر دیا۔

شامی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں بیروت اور مقبوضہ جولان کی طرف سے شام پر صیہونی فوج کی بزدلانہ جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ جارحیت بین الاقوامی قوانین، اقوام متحدہ کے منشور اور لبنان و شام کے بارے میں اسکی قراردادوں بالخصوص 1974 کی قرارداد 350 کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ 

واضح رہے کہ شام کا بحران، دوہزار گیارہ میں سعودی عرب ، امریکہ اور اس کے بعض اتحادیوں کی حمایت و مدد کے حامل داعش دہشت گرد گروہ کے حملے سے پیدا کیا گیا تھا اور اس کا مقصد علاقے کے توازن کو صیہونی حکومت کے حق میں تبدیل کرنا تھا۔

یاد رہے کہ خود ساختہ صیہونی حکومت، شام میں دہشتگردوں کی مکمل شکست سے تشویش میں مبتلا ہے۔

ٹیگس