Feb ۲۴, ۲۰۲۲ ۲۳:۴۵ Asia/Tehran
  • حزب اللہ کے ڈرون نے دشمن کی دفاعی لائن کو کیسے کیا تباہ؟

حزب اللہ لبنان کے ڈرون طیارے کے سامنے اسرائیل کی بے بسی کے اعتراف کے بعد باخبر ذرائع نے خبر دی ہے کہ کس طرح حزب اللہ کا حسان نامی ڈرون طیارہ مقبوضہ فلسطین کے اندر داخل ہوا۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ فلسطین میں حزب اللہ لبنان کے ڈرون طیارے کے داخل ہونے اور اس ڈرون طیارے کو انٹرسپٹ کرنے میں صیہونی فوج کی ناکامی کی خبر نے پوری دنیا میں ہنگامہ مچا دیا ہے۔

لبنانی روزنامہ الاخبار نے منگل کے روز اپنے با خبر ذرائع کے حوالے سے لکھا ہے کہ 11.40 منٹ پر حسان ڈرون طیارہ جنوبی لبنان کی ایک جگہ سے پرواز شروع کرتا ہے اور دشمنوں کے سارے وسائل اور پیشرفتہ ریڈار کے باوجود 12.10 منٹ تک دشمن کو اس ڈرون کی خبر ہی نہیں ہو سکی جبکہ ڈرون طیارے نے مقبوضہ فلسطین کے آسمان میں 30 کلومیٹر کا سفر طے کر لیا تھا اور صفد شہر کے نزدیک روش بینا علاقے تک پہنچ گیا تھا۔

لبنانی اخبار لکھتا ہے کہ جیسے ہی صیہونیوں کو خبر ہوئی کہ آسمان میں ایک عجیب چيز ہے، اس سے پہلے کہ ان کو یہ پتہ چلتا کہ یہ ایک فوجی چیز ہے جس کے پر، سر اور دم ہے، تبھی خطرے کا سائرن بجنے لگا اور اس چيز کی شناخت کا سلسلہ شروع ہو گیا۔

اس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ تبھی آئیرن ڈوم ڈیفنس سسٹم سے تامیر نامی ایک میزائل فائر ہوتا ہے لیکن وہ ٹارگٹ پر نہيں لگتا، مقبوضہ فلسطین کے شمالی علاقے کے کمانڈ نے بھی ڈرون طیارے کا کام تمام کرنے کے لئے ایک ایف-16 جنگی طیارہ بھیجا لیکن جنگی طیارے کی رفتاری تیز ہونے کی وجہ سے وہ ڈرون پر قبضہ نہیں کر سکا۔

الاخبار نے مزید کہا کہ جنگی طیارہ بھی ڈرون طیارے کے پاس سے نکل گیا، لیکن اسے انٹرسپٹ نہيں کر سکا، آئیرن ڈوم اور جنگی طیاروں کی ناکامی کے بعد دشمن نے دریائے طبریا کے شمالی  علاقے پر کئی ہیلی کاپٹر بھیجے اور یہ سوچا کہ اب طیارہ اسی راستے سے واپس ہوگا، اپاچی ہیلی کاپٹر بھی صحیح سے ڈرون طیارے کی جگہ کی شناخت نہيں کر سکے اور کچھ میزائل فائر کریئے لیکن تب تک طیارہ ریڈار کی نظروں سے غائب ہو چکا تھا اور دشمن نے سوچا کہ اس نے مار گرایا لیکن طیارہ صحیح و سالم واپس آ گیا۔

ٹیگس