امریکا کا بڑا دعوی، روس کیمیائی حملہ کر سکتا ہے، سبھی رہیں ہوشیار
وائٹ ہاؤس نے دعوی کیا ہے کہ روس، یوکرین پر کیمیائی ہتھیاروں سے حملہ کرنے کی منصوبہ بندی کرسکتا ہے اور ہم سب کو اس پر چوکس رہنا چاہیے۔
وائٹ ہاؤس کی ترجمان جین ساکی نے کہا کہ امریکی بائیولوجیکل ہتھیاروں کی لیبارٹریوں اور یوکرین میں کیمیائی ہتھیاروں کی تیاری کے بارے میں روس کے دعوے مضحکہ خیز ہیں۔
انہوں نے جھوٹے دعووں کو ایک ’واضح چال‘ قرار دیا تاکہ مزید پہلے سے سوچے سمجھے اور بلااشتعال حملوں کا جواز پیش کیا جاسکے۔
ان کا کہنا تھا کہ وہ جنگ کے بڑھنے کے خطرے اور خاص طور پر روس کی جانب سے غیر روایتی ہتھیاروں کے استعمال کے بارے میں ’بہت فکرمند‘ ہیں۔
وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری جین ساکی نے کہا کہ ہم سب کو اس بات پر نظر رکھنی چاہیے کہ روس، یوکرین میں ممکنہ طور پر کیمیائی اور حیاتیاتی ہتھیاروں کا استعمال کر سکتا ہے یا ان کو استعمال کر کے وہ ایک جھوٹا فلیگ آپریشن کر سکتا ہے اور یہ ایک واضح نمونہ ہے۔