Mar ۲۶, ۲۰۲۲ ۱۳:۰۷ Asia/Tehran
  • سعودی شہ رگ پر یمنی فورسز کا حملہ، تیل کی قیمتیں بڑھ گئیں

جدہ میں آرامکو تیل تنصیبات تقریباً مکمل طور پر جل گئی ہے۔

یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورسز نے جمعہ کی رات  سعودی اتحاد کے حملوں کے جواب میں بڑے پیمانے پر جدہ میں تیل کمپنی آرامکو کی تنصیبات کو نشانہ بنایا جس کے بعد اس میں آگ بھڑک اٹھی۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ آگ کی شدت اس حد تک تھی کہ ماضی میں اس طرح کی آگ کا مشاہدہ نہیں کیا گیا ہے۔ رپورٹوں سے پتہ چلتا ہے کہ ایندھن کے ٹینکوں اور کمپنی کی تنصیبات میں آگ نے ایک بڑے حصے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔

یمنی مسلح افواج کے سعودی ٹھکانوں اور جدہ میں آرامکو تیل کی تنصیبات پر حملوں کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے اور برینٹ کروڈ کی قیمت $120.65 فی بیرل تک پہنچ گئی جبکہ ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کروڈ بھی $113.9 تک جا پہنچا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل جارح سعودی اتحاد کے ترجمان «ترکی المالکی»  نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے اعتراف کیا تھا کہ جمعہ کے روز سعودی عرب کے جنوبی علاقے کی جانب 6 بمبار ڈرون بھیجے گئے۔

ٹیگس