Mar ۲۸, ۲۰۲۲ ۱۶:۱۲ Asia/Tehran
  • یمن کی تجاویز پر عمل امن کا دریچہ ہے: عبدالسلام

یمن کی نیشنل سالویشن حکومت کی مذاکراتی ٹیم کے سربراہ نے زور دے کر کہا ہے کہ یمن کی اعلی سیاسی کونسل کے سربراہ کی جانب سے پیش کردہ تجاویز کے ساتھ مثبت اشتراک عمل، امن کا دریچہ ہے۔

الاخباریہ نے پیر کو رپورٹ دی ہے کہ یمن کی مرکزی حکومت کی مذاکراتی ٹیم کے سربراہ اور ترجمان محمد عبدالسلام نے کہا ہے کہ جنگ بندی، محاصرے کے خاتمے اور غیر ملکی فوجیوں کے باہر نکلنے پر مبنی یمن کی اعلی سیاسی کونسل کے سربراہ مہدی المشاط کی پیش کردہ تجاویز کا مثبت جواب امن کی زمین ہموار کرسکتا ہے۔

عبدالسلام نے کہا کہ ہرطرح کے فوجی یا انسانی دباؤ سے دوراور پرسکون ماحول میں سیاسی راہ حل کے بارے میں بات ہوگی۔

یمن کی اعلی سیاسی کونسل کے سربراہ نے سنیچر کی رات کہا تھا کہ صنعا کی حکومت سعودی عرب کے ساتھ تین دن تک یکطرفہ طورپرجنگ بندی کا اعلان کرتی ہے۔

درایں اثنا یمن کی مرکزی حکومت کے قیدیوں سے متعلق کمیٹی کے سربراہ عبدالقادر المرتضی نے اتوار کی رات سعودی عرب کے ساتھ دوہزاردو سو تیئس قیدیوں کے تبادلے سے متعلق سمجھوتہ  طے پا جانے کی خبردی ہے۔

ٹیگس