Mar ۳۰, ۲۰۲۲ ۲۳:۰۷ Asia/Tehran
  • سعودی عرب نے جنگ بندی کا اعلان کیوں کیا، انصار اللہ نے وجہ بتا دی؟

یمن کی عوامی تحریک انصار اللہ کا کہنا ہے کہ تل ابیب میں صیہونی مخالف آپریشن، غاصب صیہونی حکومت کے لئے پیغام ہے۔

یمن کی عوامی تحریک انصار اللہ کی سیاسی کونسل کے رکن محمد البخیتی نے تاکید کی ہے کہ فلسطینیوں کے آپریشنز نہ صرف فلسطین میں توازن کو تبدیل کریں گے بلکہ پورے علاقے پر اپنے اثرو رسوخ مرتب کریں گے۔

انہوں نے المیادین چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صیہونی حکومت چھوٹی سیکورٹی کی تلاش میں ہے لیکن یہ ملاقاتیں اور سفر ہرگز اسرائیل کی سیکورٹی فراہم نہیں کر سکتے۔

ان کا کہنا تھا کہ اسرائیلیوں کو ایک بار پھر یہ سوچنا چاہئے اور یہ یقین حاصل کرنا چاہئے کہ ان کی حکومت، امریکی مفاد پورے کرنے والی حکومت ہے۔

انہوں نے تاکید کی کہ ہم دوست اور دشمن سبھی سے یہ تاکید کرتے ہیں کہ یمن کا محاصرہ ایک فوجی اقدام ہے اور اس کا جاری رہنا، فوجی کارروائی کے جاری رہنے کے مترادف ہے، محاصرے کا جاری رہنا، جارح مملک کے خلاف حملے جاری رہنے کے معنی میں ہے۔

یمن کی عوامی تحریک انصار اللہ کی سیاسی کونسل کے رکن محمد البخیتی نے کہا کہ سعودی عرب کو پتہ ہے کہ انصار اللہ کبھی بھی ریاض مذاکرات میں شرکت کی موافقت نہیں کرے گا اور اگر فوجی کارروائی روک دی گئی اور محاصرہ ختم نہیں کیا گیا اور ہم اس کو جارحیت کا جاری رہنا ہی تصور کریں گے۔

انہوں نے تاکید کی کہ اگر یمن کے محاصرے کو ختم کرنے کا آپریشن نہ ہوتا تو سعودی عرب جنگ بندی کے لئے تیار ہی نہ ہوتا، سبھی کو پتہ ہے کہ دنیا کے بازار میں زیادہ سے زیادہ تیل کی سپتلائی کا فیصلہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے ہاتھ میں نہیں بلکہ یمن کے ہاتھ میں ہے۔

ٹیگس