Apr ۰۸, ۲۰۲۲ ۱۹:۰۵ Asia/Tehran
  • عراق میں عین الاسد امریکی اڈے پر پھر حملہ

عراقی ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکہ کے عین الاسد فوجی اڈے پر راکٹ اور ڈرون حملہ ہوا ہے۔

سومریہ نیوز کی رپورٹ کے مطابق عراق کے ایک سیکورٹی ذریعے نے بتایا ہے کہ مغربی صوبے الانبار میں واقع عین الاسد نامی امریکی فوجی اڈے پر جمعے کے روز دو راکٹوں اور دو ڈرون طیاروں سے حملہ کیا گیا۔

عراق کے اس سیکورٹی ذریعے کے مطابق عین الاسد فوجی اڈے میں تعینات دفاعی سسٹم نے ان حملوں کو ناکام بنانے کی کوشش کی جس کے نتیجے میں ایک ڈرون تباہ ہو گیا جبکہ دوسرا ڈرون عین الاسد ایربیس پر جا گرا۔

حالیہ مہینوں کے دوران عراق میں امریکی دہشت گرد فوجی قافلوں اور فوجی اڈے پر حملوں میں کافی تیزی آئی ہے۔عراق سے دہشت گرد امریکی فوجیوں کو نکالنے کے لئے امریکی فوجی ٹھکانوں اور فوجی قافلوں پر مسلسل حملے ہو رہے ہیں اور یہ سلسلہ اب روز کا معمول بن چکا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ عراق کے بیشتر عوام اور سیاسی تنظیمیں اپنے ملک سے امریکیوں کے انخلا کی خواہاں ہیں اور عراق کی پارلیمنٹ نے بھی پانچ جنوری دو ہزار بیس کو عراق سے امریکی فوجیوں کے انخلا سے متعلق ایک بل کو منظوری دی ہے۔

ٹیگس