Apr ۱۰, ۲۰۲۲ ۱۲:۳۹ Asia/Tehran
  • صیہونی جنگی طیاروں نے پھر لبنان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی

صیہونی فضائیہ نے ایک بار پھر لبنان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی۔

لبنانی نیوز ایجنسی کے مطابق، صیہونی جنگی طیاروں نے سنیچر کی رات بیروت کے شمال مشرقی شہر بیلبوس کے اوپر کم اونچائی پر پرواز کی۔ صیہونی فضائیہ آئے دن لبنان کی فضائي حدود کی خلاف ورزی کرتی ہے۔

حکومت لبنان صیہونی فضائیہ کے اس غیر قانونی و بے لگام اقدام کو روکنے کے لئے اقوام متحدہ کی سکورٹی کاؤنسل اور بین الاقوامی حلقوں سے بارہا مطالبہ کر چکی ہے۔ صیہونی ایئر فورس شام پر حملے کے لئے کبھی لبنان کے فضائی حدود تو کبھی مقبوضہ جولان کے علاقے کو استعمال کرتی ہے۔  

لبنان میں تعینات اقوام متحدہ کی صلح و امن کی نگہباں فورسز نے بارہا صیہونی فوج کی طرف سے اقوام متحدہ کی قراردادوں اور لبنان کی ہوائی حدود کی خلاف ورزی کی خبر دی ہے۔ سکورٹی کاؤنسل کی قرارداد 1701 میں اسرائیل سے لبنان کے خلاف کسی بھی طرح کے مخاصمانہ اقدام سے باز رہنے کا مطالبہ کیا گیا ہے، لیکن صیہونی فوج اس قرارداد کی پرواہ کئے بغیر آئے دن لبنان کی فضائی، زمینی اور سمندری حدود کی خلاف ورزی کرتی ہے۔

 

 

ٹیگس