Apr ۱۶, ۲۰۲۲ ۱۰:۱۲ Asia/Tehran
  • سلامتی کونسل کے موقف پر انصار اللہ یمن کی سخت تنقید

یمن کے تحریک انصار اللہ نے صدارتی کونسل کے بارے میں اقوام متحدہ کی سلامتی کاؤنسل کے موقف پر کڑی تنقید کی ہے۔

سلامتی کونسل نے یمن کے مستعفی و مفرور صدر منصور ہادی کی طرف سے اقتدار نئی صدارتی کونسل کے حوالے کرنے کا خیر مقدم کیا ہے جس پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے انصار اللہ نے کہا کہ یمنی عوام اس بین الاقوامی ادارے کے مذکورہ اقدام کو گھٹیا کھیل کے طور پر دیکھ رہے ہیں۔

انصاراللہ کے اعلی عہدیدار عبد الملک العجری نے ٹویٹر پر اپنی سلسلے وار پوسٹ میں لکھا، ”یہ حیرت کی بات نہیں ہے کہ سلامتی کونسل نے سعودی عرب کے ذریعے (یمن کی نام نہاد) نئی صدارتی کاؤنسل کے چیئرمین رشد العلیمی تک اقتدار کی منتقلی کی چال کا خیر مقدم کیا ہے، کیونکہ سلامتی کونسل ریاض کی طرف سے یمن کے لئے کسی بھی حاکم کے مقرر ہونے کا خیر مقدم کرنے کو تیار ہے، چاہے وہ اعلانیہ پاگل یا ناہل ہی قرار کیوں نہ قرار پایا ہو۔“

 

ٹیگس