عراق: دیالہ پر دہشت گردانہ حملہ
عراق کے صوبے دیالہ کے ایک علاقے پر دہشت گردانہ حملے میں کم از کم تین افراد شہید اور چار دیگر زخمی ہو گئے۔
عراق میں داعش دہشت گرد گروہ کو شکست دے کر دو ہزار سترہ میں داعش دہشت گرد گروہ کے مقابلے میں کامیابی کا اعلان کیا گیا ہے۔ تاہم اس دہشت گرد گروہ کے باقی بچے عناصر عراق کے مختلف علاقوں منجملہ دیالہ، کرکوک، نینوا، صلاح الدین، الانبار اور بغداد میں روپوش ہیں جو کبھی بھی دہشت گردانہ حملہ کر کے عراقیوں میں خوف و ہراس پیدا کرنے اور اس ملک میں دہشت کا ماحول بنانے کی کوشش کرتے ہیں۔
دریں اثنا عراق کی عوامی رضاکار فورس الحشد الشعبی مختلف علاقوں سے دہشت گردوں کا صفایا کرنے کی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔
دوسری جانب دیالہ میں عوامی رضاکار فورس کے یونٹ نے بدھ کے روز انکشاف کیا ہے کہ چار امریکی طیاروں سے دیالہ میں دہشت گرد عناصر منتقل کئے گئے ہیں تاکہ وہاں وہ منظم ہو کر دہشت گردانہ حملے کر کے عراقی سیکورٹی اہلکاروں کا خاص طور سے نشانہ بنا سکیں۔