Apr ۲۵, ۲۰۲۲ ۱۸:۴۸ Asia/Tehran
  • جارح سعودی اتحاد قیام امن کے سلسلے میں سنجیدہ نہیں ہے: یمنی حکومت

یمن کی نیشنل سالویشن حکومت کے سربراہ نے کہا ہے کہ جارح سعودی اتحاد قیام امن کے سلسلے میں سنجیدہ نہیں ہے۔

یمن کی نیشنل سالویشن حکومت کے سربراہ محمد عبد السلام نے اپنے ٹوئیٹ میں کہا کہ جنگ بندی سمجھوتے میں پروازوں کی اجازت کے باوجود لائیسنس نہ ملنے کی وجہ سے صنعا کا انٹرنیشنل ایئرپورٹ بند رہنا اور الحدیدہ بندرگاہ تک بحری جہازوں کے پہنچنے میں رکاوٹ ڈالنا، سمجھوتے کی کھلی خلاف ورزی اور قیام امن کے سلسلے میں جارح سعودی اتحاد کے سنجیدہ نہ ہونے کا ثبوت ہے۔

اس سے قبل یمن کی مرکزی حکومت نے اعلان کیا تھا کہ اقوام متحدہ نے صنعا انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے چھے سال بعد پرواز یں شروع کرنے پر اتفاق کرلیا ہے ۔درایں اثنا صنعا میں ایوی ایشن ادارے کے ترجمان مازن غانم نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ نے نیشنل سالویشن حکومت کی وزارت خارجہ کو صنعا ایئرپورٹ سے اردن کے ملکہ علیا ایئرپورٹ کے لئے پہلی بزنس فلائٹ کی اجازت دے دی ہے۔

صنعا انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے پروازوں کی بحالی یمن میں دو مہینے کے لئے ہونے والے جنگ بندی سمجھوتے کی ایک بنیادی شرط ہے۔ جارح سعودی اتحاد نے دو ہزار سولہ سے صنعا کے انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے پرواز پر پابندی عائد کر دی ہے اور صرف اقوام متحدہ کی فلائٹوں کو پرواز کی اجازت ہے۔

ٹیگس