Apr ۲۶, ۲۰۲۲ ۲۲:۳۳ Asia/Tehran
  • انصار اللہ نے اپنے ارادے ظاہر کر دیئے، سعودی عرب کے اندر تک ہے پہنچ

یمن کی عوامی تحریک انصار اللہ نے آل سعود کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گریہ کرو گے۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصار اللہ کے ایک رہنما نے آل سعود سے خطاب میں خبردار کیا ہے کہ اگر موجودہ جنگ، وجود کے مرحلے تک پہنچ گئی تو صنعا وہ کارڈ استعمال کرے گا، جس سے وہ گریہ کرنے لگیں گے۔

یوسف الفیشی نے سعودی اتحاد کی جانب سے حالیہ جنگ بندی کی خلاف وزری پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے ریاض کو خبردار کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصار اللہ کے رہنما عبد الملک الحوثی یمینیوں کی مداخلت کے بغیر ہی سعودی عرب کے اندر کارروائیاں انجام دے سکتے ہیں کیونکہ سعودی عرب میں ایسے مخالفین ہیں جو یہ کام کرنے کو تیار ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اب یہ سوال پیدا ہو سکتا ہے کہ جب وہ یہ کام کر سکتے ہیں تو کیوں نہیں انجام دیتے، تو اس کا جواب یہ ہے کہ سید عبد الملک الحوثی مناسب وقت ہی اپنا کارڈ کھیلتے ہیں۔

یمنی رہنما کا کہنا تھا کہ سعودی عرب نہیں چاہتا کہ جب تک نجران، جیزان، عسیر، خمیس مشیط اور سعودی عرب کے اندر کے علاقوں کے بارے میں یمنیوں کے ساتھ ان کے مذاکرات ہو رہے ہوں وہ اپنے جرائم اور جارحیت سے ہاتھ کھینچ لیں لیکن ہم انہیں خبردار کرنا چاہتے ہیں کہ اگر جنگ ہمارے وجود کے لئے خطرناک ثابت ہونے لگی تو ممکن ہے ریاض میں ایسے آپریشنز کا مشاہدہ کیا جا سکتا ہے۔

یمن کی عوامی تحریک انصار اللہ کے رہنما کا کہنا تھا کہ یہ کام مشرقی علاقے کے عوام کے ذریعے انجام نہیں پائے گا، ممکن ہے کہ نجران، جیزان اور عسیر کے لوگ اس جنگ میں سعودی عرب کے خلاف ہمارا ساتھ دیں۔

یمنی رہنما کا کہنا تھا کہ یہ ایک جائزہ یا صرف دھمکی نہیں ہے بلکہ سعودی عرب کے لئے یہ واضح پیغام اور کھلی دھمکی ہے۔

ٹیگس