Apr ۲۸, ۲۰۲۲ ۱۶:۲۹ Asia/Tehran
  • مسجد الاقصی میں فلسطینی نمازیوں کے خلاف آنسو گیس کا استعمال

پریس ذرائع نے خبر دی ہے کہ غاصب صیہونی حکومت کے فوجیوں نے مسجد الاقصی میں فلسطینی نمازیوں کے خلاف آنسو گیس کا استعمال کیا ہے۔

العالم کی رپورٹ کے مطابق  صیہونی حکومت نے مسجد الاقصی میں ڈرون طیاروں کا استعمال کرتے ہوئے فلسطینی نمازیوں پر آنسو گیس کے شیل داغے ہیں۔ اس سال ماہ مبارک رمضان کے آغاز کے ساتھ ہی صیہونی آباد کاروں اور غاصب حکومت کےفوجیوں نے مسلسل قبلہ اول مسجد الاقصی پر حملے کئے ہیں  یہ ایسی حالت میں ہے کہ صیہونی حکام فلسطینیوں کی وسیع پمیانے پر موجودگی اور ان کا مقابلہ کئے جانے کے بارے میں شدید بوکھلاہٹ کا شکار ہیں۔

ماہ مبارک رمضان شروع ہوتے ہی غاصب صیہونی حکومت نے فلسطینیوں پر دباؤ بڑھانے کے لئے ان کے خلاف وحشیانہ ترین جرائم کا سلسلہ تیز کر دیا جس کے نتیجے میں فلسطینیوں نے بھی اپنی جدوجہد تیز کر دی اور پھر جوابی کارروائیوں کے طور پر فلسطینیوں کی شہادت پسندانہ کارروائیوں کا مشاہدہ بھی کیا گیا

ٹیگس