سعودی عرب ہمارا دوست ہے: اسرائیلی جنرل
اسرائیلی فوج کے ایک سینئر جنرل کا کہنا ہے کہ اسرائیل، سعودی عرب کا دوست ہے اور ریاض- تہران کے درمیان کسی بھی طرح کی دوستی، اسرائیل کے لئے خطرہ ہے۔
فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق صیہونی فوج کے سینئر کمانڈر یوسی کارپرواسر کا کہنا ہے کہ اسرائیل، سعودی عرب اور ایران کے درمیان کسی بھی طرح کی دوستی کے عمل سے تشویش میں مبتلا ہے۔
عبرانی زبان کے اخبار یدیعوت آحارنوت نے حکومت کے ملٹری انٹیلی جنس تحقیقاتی محکمے کے سابق سربراہ کے حوالے سے کہا کہ سعودی عرب کو بہت زیادہ تشویش ہے اور وہ یہ وہ سمجھتا ہے کہ امریکہ مشرق وسطیٰ سے نکل جائے گا اور خطے میں اپنی موجودگی کو کم کر دے گا۔
الخبر الیمنی نیوز ویب سائٹ نے بھی اس رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ سعودی عرب نے ایران کے جوہری معاہدے کو دوبارہ شروع کرنے کی امریکی خواہش کا مشاہدہ کیا، یہی وجہ ہے کہ وہ دوسرے دوستوں کی تلاش میں ہیں۔
صہیونی جنرل نے کہا کہ صیہونی حکومت اس سلسلے میں سعودی عرب کے لیے زیادہ واضح دوست ہے کیونکہ دونوں فریق کے حقیقت میں مشترک مفاد ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم انہیں خود سے قریب ہوتے دیکھنا چاہیں گے۔ اسرائیلی جنرل کا کہنا تھا کہ سعودی عرب اپنے تمام آپشنز آزما رہا ہے اور تہران کے ساتھ ان کی بات چیت زیادہ تر یمن کے مسائل پر ہے۔