May ۰۸, ۲۰۲۲ ۰۷:۰۱ Asia/Tehran
  • اقوام متحدہ کی اجازت کے باوجود سعودی اتحاد نے یمنی تیل ٹینکر روکا

جنگ بندی کے باوجود جارح سعودی اتحاد نے یمن جانے والے ایندھن کے ٹینکر کو روک لیا ہے۔

جارح سعودی اتحاد نے اقوام متحدہ کی ثالثی سے نافذ دو مہینے کی جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے یمن کی حدیدہ بندرگاہ جانے والے تیل کے ایک اور ٹینکر کو روک لیا جس پر بحران زدہ یمن کے لئے ہزاروں ٹن ایندھن لدا تھا۔  

یمن کی پٹرولیئم کمپنی وائی پی سی نے جمعے کو ایک بیان میں کہا کہ اس اتحاد نے ’پرنسز خدیجہ‘ تیل ٹینکر کو یمن کی مغربی بندرگاہ حدیدہ میں لنگرانداز ہونے اور کھیپ اتارنے کی اجازت نہیں دی۔ اس تیل ٹینکر پر 29 ہزار 226 ٹن ڈیزل لدا ہے۔

یمن کی پٹرولیئم کمپنی نے کہا کہ اقوام متحدہ کے اسٹاف کی طرف سے معائنہ ہونے اور بندرگاہ جانے کی اجازت ملنے کے باوجود اس ٹینکر کو روکا گیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ ماہ رمضان میں جنگی بندی کے آغاز سے یہ پہلی بار نہیں ہے جب سعودی اتحاد نے یمن جانے والے ایندھن کے جہاز کو روکا ہے۔

 

 

ٹیگس