May ۱۱, ۲۰۲۲ ۱۶:۰۷ Asia/Tehran
  • صیہونی فوجیوں کی جارحیت میں ایک نامہ نگار زخمی

صیہونی فوجیوں کی فائرنگ میں الجزیرہ کی رپورٹر کی شہادت کے بعد ایک اور نامہ نگار کے زخمی ہونے کی خبر ملی ہے۔

رپورٹ کے مطابق جنین کیمپ پر صیہونی فوجیوں کی فائرنگ میں علی السمودی نامی اخـبار قدس کا نامہ نگار زخمی ہو گیا۔

اس سے قبل الجزیرہ کی نامہ نگار شیرین ابو عاقلہ جنین میں صیہونی فوجیوں کی فائرنگ میں شہید ہو گئی تھیں ۔ 

المیادین ٹی وی نے اس شہادت کے بارے میں اعلان کیا ہے کہ غاصب صیہونی فوجیوں کی اس قسم کی جارحیت کا مقصد رعب و وحشت پھیلانا اور جرائم کی پردہ پوشی کرنا ہے۔

واضح رہے کہ صیہونی فوجی مظلوم فلسطینیوں پر ڈھائے جانے والے ظلم و جارحیت کی رپورٹنگ کرنے پر اب تک سیکڑوں کی تعداد میں نامہ نگاروں اور صحافیوں کو جارحیت کا نشانہ بنا کر شہید و زخمی اور یا انھیں گرفتار کر چکے ہیں ۔

ٹیگس