May ۱۲, ۲۰۲۲ ۲۳:۰۹ Asia/Tehran
  • فلسطینی رپورٹر شہید شیرین ابوعاقلہ کے جنازے میں ہزاروں فلسطینیوں کی شرکت۔ ویڈیو

غرب اردن میں الجزیرہ ٹی وی کی فلسطینی رپورٹر شہید شیرین ابو عاقلہ کے جنازے میں بہت بڑی تعداد میں فلسطینیوں نے شرکت کی۔

غرب اردن سے موصولہ رپورٹ کے مطابق شہید شیرین ابو عاقلہ کا جنازہ جمعرات کو جلوس کی شکل میں رام اللہ کے اسپتال سے مقبوضہ قدس کے فرانسیسی اسپتال لے جایا گیا۔

شہید شیرین ابو عاقلہ کو جمعے کی شام باب الخلیل کے کیتھولک چرچ میں ان کے والدین کی قبر کے پاس سپرد خاک کیا جائے گا۔ شہید شیرین ابو عاقلہ کے جنازے میں شریک فلسطینی انتظامیہ کے صدر محمود عباس نے کہا ہے کہ ہمیں مجرمین پر اعتماد نہیں ہے اور ہم فورا بین الاقوامی فوجداری عدالت میں جائیں گے۔

انہوں نے غاصب اسرائیلیوں کو شیرین ابوعاقلہ کے قتل کا ذمہ دار قرار دیا اور کہا کہ اس خاتون صحافی نے اپنی قوم کے دفاع میں خود کو قربان کر دیا۔ شہید شیرین ابو عاقلہ کے جنازے میں، فلسطینی انتظامیہ کے وزیر اعظم، تنظیم آزادی فلسطین کی مجلس عاملہ اور الفتح تحریک کے اراکین، فلسطینی انتظامیہ کے سبھی اعلی عہدیداروں، مختلف فلسطینی تنظیموں کے نمائندوں، سفارتکاروں، علمائے دین، صحافیوں اور بہت بڑی تعداد میں عوام نے شرکت کی۔

ٹیگس