عراق میں امریکی فوجی چھاونی میں پھر بجا خطرے کا سائرن
May ۱۳, ۲۰۲۲ ۱۲:۴۲ Asia/Tehran
بغداد میں دہشتگرد امریکی فوجی چھاونی میں ایک بار پھر خطرے کا سائرن بجا ہے۔
صابرین نیوز چینل کے مطابق، بغداد میں امریکی سفارتخانے میں واقع التوحید الثالثہ فوجی چھاونی میں خطرے کا سائرن بجنے لگا، حالانکہ دوسرے میڈیا ذرائع نے امریکی سفارتخانے کے اندر ہوئے اس واقعے کی خبر کو شائع نہیں کیا۔
ماہرین کا ماننا ہے کہ یہ سائرن، اس سفارتخانے کے کارکنوں کو ممکنہ میزائیل یا راکٹ حملے سے نمٹنے کی مشق کے لئے بجایا گیا ہوگا تاکہ ممکنہ نقصان کو کم کیا جا سکے۔
حالیہ ہفتوں اور مہینوں کے دوران بغداد میں امریکی سفارتخانے اور عراق میں امریکہ کی دوسری فوجی چھاونیوں میں بار بار خطرے کا سائرن بجا ہے لیکن ابھی تک امریکی عہدیداروں کی طرف سے اس اقدام کے بارے میں کوئی دلیل میڈیا میں نہیں آئی ہے۔