May ۱۵, ۲۰۲۲ ۱۰:۲۰ Asia/Tehran
  • شیرین ابو عاقلہ کے قتل پر صیہونی حکومت کا مواخذہ ہو: یحیی سنوار

حماس کے سربراہ نے نامہ نگار شیرین ابو عاقلہ کے قتل پر صیہونی حکومت کے مواخذہ کا مطالبہ کیا ہے۔

یحیی سنوار نے بین الاقوامی برادری سے الجزیرہ کی نامہ نگار شیرین ابو عاقلہ کے قتل کے ارتکاب میں صیہونی حکومت کا مواخذہ کرنے کا مطالبہ کیا۔

شہاب نیوز کے مطابق، حماس کے سربراہ نے صیہونی فوج کی طرف سے جان کی دھمکی ملنے کی پرواہ کئے بنا، سنیچر کو غزہ میں الجزیرہ کے دفتر میں شیرین ابو عاقلہ کی یاد میں منعقدہ پروگرام میں شرکت کی۔ انہوں نے کہا کہ ہم غاصب حکومت کو کسی کھاتے میں نہیں لاتے۔

انہوں نے کہا کہ جس نے غزہ میں الجزیرہ کے دفتر پر بمباری کا فیصلہ کیا، جس نے شیخ جراح میں الجزیرہ کی نامہ نگار جیفارا البدیری کا ہاتھ توڑا، اسی نے شیرین ابو عاقلہ کے قتل کا بھی فیصلہ لیا ہے۔

یحیی سنوار نے کہا کہ شہید ابو عاقلہ پر کئی بار جان لیوا حملے کی کوشش ہوئی اور غاصب صیہونی حکومت نے ان کی تشییع جنازہ کے شاندار انعقاد کو روکنے کی بہت کوشش کی یہاں تک کہ اس نے ان کے تابوت پر حملہ کیا اور یہ ایسا جرم ہے جسے کبھی بھلایا نہیں جا سکتا۔

حماس کے رہنما نے شیرین ابو عاقلہ کے قتل کے معاملے میں بین الاقوامی سطح پر دوہرے موقف کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بین الاقوامی برادری کو چاہیئے کہ اس جرم کے ذمہ داروں کا فورا مواخذہ کرے۔

 

 

ٹیگس