May ۱۵, ۲۰۲۲ ۱۱:۴۲ Asia/Tehran
  • فائل فوٹو
    فائل فوٹو

بغداد میں نیٹو کا ایک ڈرون سیدھے نشانے میں سرنگوں ہوگیا۔

عراقی میڈیا نے دارالحکومت بغداد میں ایک ڈرون کے گرنے کی رپورٹ دی ہے۔

صابرین نیوز کے ٹیلیگرام چینل کے مطابق، سنیچر کے روز شمالی بغداد کے طارمیہ علاقے میں نیٹو کا ایک ڈرون نشانہ بنا۔

مذکورہ ذریعے نے بتایا کہ سرنگوں ہونے والا ڈرون فرانسیسی فوج کا تھا جو پرواز کے 12 منٹ بعد عراقی فوج کے چھٹی ڈیویژن سے متعلق ایک مقام سے براہ راست نشانہ بننے کے بعد سرنگوں ہو گیا۔

اس ڈرون کے حوالے سے مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔ اس واقعے پر عراق کے سرکاری ذرا‏ئع یا نیٹو اور فرانس کی طرف سے کوئی رد عمل سامنے نہیں آیا ہے۔

 

ٹیگس