یمن میں جارح سعودی اتحاد کی طرف سے پھر جنگ بندی کی خلاف ورزی
May ۲۲, ۲۰۲۲ ۰۸:۵۸ Asia/Tehran
خبری ذرائع کے مطابق، یمن میں جارح سعودی اتحاد نے گزشتہ 24 گھنٹوں میں 134 بار جنگ بندی کی خلاف ورزی کی ہے۔
المسیرہ ٹی وی چینل کے مطابق، سعودی اتحاد نے گزشتہ روز یمن کے مختلف علاقوں من جملہ "مأرب"، "تعز"، "حجه"، "الجوف"، "صعده"، "الضالع" اور "البیضاء" پر راکٹ اور توپخانے سے حملے اور اس صوبے کے اوپر جاسوسی پروازیں انجام دیں۔ اس طرح اس نے گزشتہ چوبیس گھنٹے میں 134 بار جنگ بندی کی خلاف ورزی کی ہے۔
یمن کے امور میں اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے ہینس گرینڈبرگ نے یمن میں سعودی اتحاد کی طرف سے سیکڑوں بار جنگ بندی کی خلاف ورزی ہونے کے بعد 2 مہینے کی جنگ بندی کی خبر دی تھی۔
سعودی عرب امریکہ، یو اے ای اور کچھ دیگر ملکوں کی حمایت سے یمن پر 26 مارچ سنہ 2015 سے حملے کر رہا ہے۔