ایران کی مدد کسی سے پوشیدہ نہیں ہے: سید حسن نصر اللہ
حزب اللہ لبنان کا کہنا ہے کہ مسجد الاقصی کے خلاف کسی بھی طرح کا کوئی بھی قدم علاقے کو نابود کر دے گا۔
حزب اللہ لبنان کے سکریٹری جنرل سید حسن نصر اللہ نے بدھ کی شام صیہونی حکومت کے چنگل سے لبنان کی آزادی کی سالگرہ کے مناسب پر خطاب میں کہا کہ مسجد الاقصی اور قبۃ الصخرہ کے خلاف کسی بھی طرح کا کوئی بھی قدم، علاقے کے تباہ کن ثابت ہوگا۔
انہوں نے لبنان کی آزادی کی سبھی کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ اللہ کا شکر کہ اس نے اپنے وعدے پر عمل کیا اور یہ وعدہ 25 مئی کو پورا ہوا۔
سید حسن نصر اللہ کا کہنا تھا کہ اللہ کا شکر کہ اس نے ہم کو مزاحمت کے آپشن کی جانب ہدایت دی، ہم نے نہ تو عرب حکومتوں کا انتظار کیا اور نہ کی اقوام متحدہ اور سیکورٹی کونسل سے امید وابستہ کی۔
حزب اللہ لبنان کے سکریٹری جنرل سید حسن نصر اللہ نے لبنانی مزاحمت کے سربراہوں اور کمانڈروں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ایران کا اس کی مدد کی کے لئے شکریہ، اس نے کسی بھی طرح کی مدد سے دریغ نہیں کیا، ہم اس کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ تہران کی مدد کسی پر پوشیدہ نہيں ہے خاص طور پر جنرل قاسم سلیمانی کا کردار کسی سے چھپا نہیں ہے۔