Jun ۱۸, ۲۰۲۲ ۰۹:۲۵ Asia/Tehran
  • فائل فوٹو
    فائل فوٹو

یمن کے خبری ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ شب صوبہ صعدہ میں سعودی اتحاد کی جارحیت اور بربریت کے نتیجے میں 10 ماہ کا شیر خوار بچہ شہید ہو گیا۔

المسیرہ کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ شب صوبہ صعدہ کے الرقو رہائشی علاقے پر جارح سعودی اتحاد کی گولہ باری سے ایک 10 ماہ کا شیر خوار بچہ شہید ہو گیا۔ یمن پر سعودی جارحیت میں اب تک ہزاروں بچے شہید، زخمی اور معذور ہو چکے ہیں جس کے باعث سعودی عرب کا نام طفل کشی کرنے والوں میں شرفہرست آ گیا ہے۔

یاد رہے کہ دو روز قبل بھی سعودی عرب اور اسکے اتحادیوں نے صوبہ حجہ کے علاقے عبس پر کلسٹر بموں کا استعمال کیا جس کے نتیجے میں  3 یمنی بچے زخمی ہوگئے تھے۔

یمن میں جنگ بندی میں دو ماہ کی توسیع کا اعلان کیا گیا ہے تاہم سعودی اتحاد کے جارحانہ اقدامات کے باعث یہ جنگ بندی بھی ماضی کی طرح کالعدم ہو کر رہ گئی ہے۔ یمن کی اعلی سیاسی کونسل کے سربراہ مہدی المشاط نے پہلے ہی کہا تھا کہ سعودی اتحاد کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کی بنا پر اب جنگ بندی کا تصور ہی ختم ہوتا جا رہا ہے۔

ٹیگس