Jun ۱۸, ۲۰۲۲ ۱۸:۱۲ Asia/Tehran
  •      شام میں امریکی فوجیوں کی ڈکیتی

امریکی فوجیوں نے شام کا دسیوں ٹرک گندم لوٹ لیا۔

مشرقی شام میں قابض امریکی فوجی ، اس ملک کے گندم کے حامل ٹرکوں اور آئل ٹنیکروں کو پڑوسی ملکوں میں اسمگل کر رہے ہیں ۔

شام کی سرکاری نیوز ایجنسی سانا نے رپورٹ دی ہے کہ امریکی فوجیوں نے چالیس ٹن گندم کی کھیپ شام کے الجزیرہ علاقے سے لوٹی ہے ۔

رپورٹ کے مطابق قابض و دہشتگرد امریکی فوجیوں نے گندم لوٹنے کے بعد اسے شمالی عراق میں اپنی چھاؤنیوں میں بھیج دیا ہے ۔

شام کی وزارت پٹرولیم کے اعداد و شمار کے مطابق قابض امریکی فوجی اور ان کے ایجنٹ روزانہ شام کا سترہزار بیرل تیل چوری کر لیتے ہیں ۔

سابق امریکی صدر ٹرمپ نے اس سے قبل اپنے بیان میں کھل کر کہا تھا کہ شام میں اس ملک کے فوجیوں کی موجودگی اس کے تیل کے کنوؤں کی وجہ سے ہے ۔امریکہ گذشتہ دس برسوں سے دہشتگردی اور داعش کے خلاف جنگ کے بہانے اس ملک کے علیحدگی پسندوں کی حمایت کررہا ہے اور تیل سے مالامال شامی علاقوں کو اپنے قبضے میں لے رکھا ہے۔

ٹیگس