Jul ۰۲, ۲۰۲۲ ۱۵:۱۱ Asia/Tehran
  • جارح سعودی اتحاد کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزی جاری

یمنی ذرائع نے خبر دی ہے کہ جارح سعودی اتحاد نےگذشتہ چوبیس گھنٹوں کے اندر بیاسی بار یمن میں جنگ بندی کی خلاف ورزی کی

 یمن جنگ بندی سمجھوتے کی جارح سعودی اتحاد کی جانب سے بارہا خلاف ورزی ہوتی رہی ہے، تاہم اقوام متحدہ کے صلاح و مشورے کے بعد تقریبا ایک مہینے پہلے پھر دوماہ کے لئے بڑھا دی گئی ہے ۔

المسیرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سعودی اتحاد الجوف ، مآرب ، حجہ ، ضالع ، صعدہ ، تعز صوبوں اور سرحدی علاقوں میں جاسوسی پروازیں انجام دے کرجنگ بندی سمجھوتے کو پامال کررہا ہے ۔ اس رپورٹ کے مطابق جارح سعودی اتحاد مآرب ، تعز، حجہ ، صعدہ ، ضالع اور جیزان صوبوں میں رہائشی مکانات ، فوج اور رضاکار فورسز کے اڈوں پر توپوں ، راکٹوں اور مارٹرگولوں سے حملے کرتا ہے۔

سعودی عرب ، امریکہ متحدہ عرب امارات اور چند دیگر ممالک کی مدد سے چھبیس مارچ دوہزار پندرہ سے یمن کو بری، بحری اور فضائی جارحیت کا نشانہ بنا رہا ہے ۔ سعودیوں کی توقع کے برخلاف ان کے حملوں کا استقامت کی جانب سے بھرپور جواب دیا جا رہا ہے ۔

سات برس سے جاری استقامت  اور سعودی عرب کے اندر آرامکو تنصیبات کو نشانہ بنائے جانے کے بعد ریاض اس دلدل سے نکلنے کی امید میں جنگ بندی سمجھوتہ کرنے پر مجبور ہوا ہے۔

ٹیگس