Jul ۰۲, ۲۰۲۲ ۲۳:۰۴ Asia/Tehran
  • عراق، دو ترک سیکورٹی اہلکار ہلاک

عراق میں ترکی کے 2 سیکورٹی اہلکار مارے گئے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: ترکی کی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ شمالی عراق میں دو سکیورٹی اہلکار ہلاک ہو گئے۔

فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ترکی کی وزارت دفاع نے سنیچر کی دوپہر اعلان کیا کہ عراق میں اس ملک کی سیکورٹی فورسز کے دو اہلکار مارے گئے ہیں۔

آناتولی خبررساں ایجنسی نے ترکی کی وزارت دفاع کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے اطلاع دی ہے کہ یہ دونوں سیکورٹی اہلکار شمالی عراق کے ایک علاقے میں مارے گئے جہاں کرد عسکریت پسندوں کے خلاف آپریشن چل رہا ہے۔

اس ترک ادارے نے اطلاع دی ہے کہ یہ فوجی پی کے کے (PKK ) کے عناصر کے حملوں کے دوران مارے گئے۔

اسی دوران عراقی ذرائع نے گزشتہ ماہ جون کے آخر میں کردستان کے علاقے سلیمانیہ میں ترک ڈرون حملے کی خبر دی تھی۔ یہ حملہ سائلو کلار علاقے میں کیا گیا تھا جس میں ایک کار تباہ ہو گئی تھی ۔

اس حملے کے دوران کار میں سوار (PKK ) گروپ کے چار افراد ہلاک ہو گئے جبکہ ایک شخص زخمی بھی ہوا تھا۔

دوسری جانب ترکی کی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ اس ملک کی فوج نے شمالی عراق میں (PKK )  گروپ کے چھ عناصر کو ہلاک کر دیا۔ ترک وزارت دفاع کے مطابق عراق میں پی کے کے (PKK )  کے خلاف آپریشن پوری طاقت اور عزم کے ساتھ جاری ہے۔

18 اپریل کو ترکی نے شمالی عراق سے (PKK ) کے عناصر کا خاتمہ کرنے کے بہانے ایک نیا آپریشن شروع کیا ہے۔

اس آپریشن کو عراقی حکومت اپنی سرزمین پر غیر قانونی اور دراندازی قرار دیتی ہے۔

ٹیگس