Jul ۰۹, ۲۰۲۲ ۲۲:۵۱ Asia/Tehran
  • ملک میں امن بحال ہو چکا ہے: شامی صدر

شام کے صدر بشار اسد نے عید قربان پر اپنے تہنیتی پیغام میں دہشتگردی کی بیخ کنی اور ملک کی علاقائی اور عالمی پوزیشن کی بحالی کا عزم ظاہر کیا ہے۔

سرکاری خبر رساں ایجنسی سانا کے مطابق، صدر بشار اسد نے شہر حلب کی جامع مسجد میں نماز عید قربان ادا کرنے کے بعد فوجیوں کے نام تہنیتی پیغام جاری کیا ہے۔ 
اس پیغام میں فوجی اہلکاروں، انکے اہل خانہ اور پوری قوم کے لیے نیک تمناؤں اور سلامتی کی امید ظاہر کی گئی ہے۔
شام کے صدر بشار اسد کے جاری کردہ تہنیتی پیغام میں آیا ہے کہ شامی عوام آج ایسے وقت میں عید منا رہے ہیں جب ہمارا پیارا ملک دہشت گردی کی لعنت، دہشت گردی کے حامیوں، غاصبوں اور ان کے ایجنٹوں سے مکمل طور پر پاک ہوگیا ہے۔
بیان کے مطابق ملک میں امن و امان بحال ہوچکا ہے اور اب ہم اپنی علاقائی و عالمی پوزیشن کی بحالی کی سمت قدم آگے بڑھا رہے ہیں۔ 
رپورٹ کے مطابق صدر بشار اسد نماز عید کی ادائگی کے بعد لوگوں میں گھل مل گئے اور انہیں عید کی مبارک باد پیش کی۔ 

ٹیگس