جنوبی لبنان میں صیہونی فضائیہ کا ڈرون سرنگوں
Jul ۲۰, ۲۰۲۲ ۱۱:۰۳ Asia/Tehran
جنوبی لبنان کی سرزمین پر صیہونی حکومت کا ایک ڈرون گر کر تباہ ہوا ہے۔
النشرہ کی رپورٹ کے مطابق صہیونی فوج کا ایک ڈرون طیارہ جنوبی لبنان کے علاقے «الوزانی» میں گر کر تباہ ہوا ہے۔ تاہم ابھی تک اس کے سرنگوں ہونے کی وجہ سامنے نہیں آئی ہے۔
اس سے قبل نیز لبنان کی فوج نے کہا تھا کہ 26 مئی 2022 کو اسرائیلی کے ڈرون اسکائی لارک کو جنوبی لبنان کے علاقے رمیش میں لبنان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کئے جانے پر تباہ کر دیا گیا تھا۔
صہیونی فوج کی فضائیہ کے سربراہ آمیکام نورکین نے اعتراف کیا ہے کہ اسرائیل کو اب لبنان پر فضائی برتری حاصل نہیں ہے۔
قدس کی غاصب اور جابر صیہونی حکومت کی جانب سے لبنان کی فضائی حدود کی مسلسل خلاف ورزی کئے جانے پر حزب اللہ نے بارہا صیہونی ڈرون کو رسد کرنے کے بعد تباہ کیا ہے۔