امریکی دہشتگردوں کا کاروان شام سے عراق پہنچا
Jul ۲۲, ۲۰۲۲ ۱۳:۵۴ Asia/Tehran
مختلف قسم کے جدید ترین ہتھیاروں سے لیس امریکی فوجیوں کا ایک قافلہ شام سے عراق میں داخل ہوا ہے۔
سانا کی رپورٹ کے مطابق 156 فوجی ٹرکوں، ٹینکوں اور توپوں سمیت مختلف قسم کے ہتھیاروں سے لیس امریکی دہشتگردوں کا یہ قافلہ شام کے علاقے الحسکہ سے نکل کر غیر قانونی الولید گزرگاہ سے عراق میں داخل ہوا ہے۔
امریکی دہشتگرد فوجی شمال مشرقی شام اور عراق کے مابین علاقوں میں فوجی سازوسامان اور ہتھیار منتقل کرتے رہتے ہیں۔
غاصب امریکی فوج کا دعوی ہے کہ وہ عالمی اتحاد کے دائرے میں دہشت گردوں کے خلاف برسر پیکار ہے جبکہ وہ، کرد ڈیموکریٹک فورس کے ساتھ تعاون کر کے تیل کی لوٹ و مار کرنے کی غرض سے شام کے تیل سے مالامال علاقوں پر قبضہ کر رہی ہے۔