Jul ۲۴, ۲۰۲۲ ۱۲:۳۵ Asia/Tehran
  • غرب اردن میں 2 فلسطینی نوجوان شہید، عام سوگ کا اعلان

میڈیا ذرائع نےغرب اردن میں صیہونی فوجیوں کی فائرنگ میں 2 فلسطینی نوجوانوں کی شہادت کی خبر دی ہے۔

قدس کی رپورٹ کے مطابق غاصب اور جابر صیہونی فوجیوں نے آج صبح غرب اردن کے علاقوں نابلس اور جنین میں فائرنگ کر کے  2 فلسطینی نوجوانوں «محمد العزیزی» اور «عبدالرحمن صبح» کو شہید کر دیا۔ صیہونی فائرنگ سے 9 فلسطینی زخمی بھی ہوئے۔

دو فلسطینی نوجوانوں کی شہادت پر آج نابلس میں عام سوگ منایا جا رہا ہے۔

ستر برسوں سے زائد عرصے سے فلسطین کے مظلوم عوام کے بنیادی اور فطری حقوق کو روندنے پر مصر غاصب صیہونی حکومت اب تک لاتعداد انسانیت سوز جرائم کا ارتکاب کر چکی ہے جس میں قتل و غارت، مکانات کی مسماری، باغات اور زرعی اراضی کی تباہی، ناجائز قبضہ، گرفتاری، ظلم و بربریت، جسمانی ایذائیں، اقتصادی محاصرہ اور دیگر بہت سے اعصاب شکن اقدامات شامل ہیں۔

مقبوضہ فلسطین میں رہائش پذیر فلسطینی عوام اب تک بارہا مزاحمتی کارروائیاں انجام دے کر غاصب صیہونی حکومت کو خبردار کر چکے ہیں اور ان کے درمیان اب مسلحانہ مزاحمت کا چلن بڑھتا جا رہا ہے۔

ٹیگس