Jul ۲۷, ۲۰۲۲ ۲۱:۴۲ Asia/Tehran
  • عراق، ترک قونصل خانے پر راکٹ حملہ، انقرہ سیخ پا

عراقی سیکورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ موصل میں واقع ترکی کے قونصل خانے پر راکٹ حملہ ہوا ہے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: شمالی عراق میں ترکی کے فضائی حملے جاری لہیں اور حال ہی میں ترک فوج کی گولہ باری میں متعدد عراقی شہری جاں بحق ہوگئے تھے۔

اس حملے کے بعد سے عراق میں ترکی کے خلاف غم و غصہ بڑھ گیا ہے اور پارلیمنٹ سے لے کر سکڑوں تک پر ترک فوجیواں کو ملک سے نکالنے کا مطالبہ تیز ہو گیا ہے۔

عراقی سیکورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ موصل میں ترکی کے قونصل خانے پر یہ حملہ بدھ کے روز علی الصباح ہوا۔ حالانکہ حملے میں کسی کے زخمی یا ہلاک ہونے کے بارے میں  کوئی خبر موصول نہیں ہوئی ہے۔

ترکی نے اس حملے پر شدید رد عمل ظاہر کیا ہے۔ ترکی کی وزارت خارجہ نے ایک بیان جاری کرکے کہا ہے کہ یہ عراق کی ذمہ داری ہے کہ وہ سفارتکاروں اور کاونسلر مشن کی حفاظت کرے۔

ترکی نے عراق سے مطالبہ کیا ہے کہ  وہ اس حملے کے ذمہ داروں کو فورا گرفتار کرکے سزا دے۔ ترکی کی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ یہ حملہ ایسے وقت میں ہوا ہے کہ جب عراق کے مطالبے پر اقوام متحدہ کی سیکورٹی کونسل کا  اجلاس ہو رہا تھا۔

واضح رہے کہ 20 جولائی کو عراقی کردستان میں ترک فوجیوں کی گولہ باری میں 11 عراقی سیاح جاں بحق ہوگغے تھے اور 33 ديگر زخمی ہوگئے تھے۔

ٹیگس